ڈائریکٹر ٹیکنکل کو او ایس ڈی بنانے پر چیف ایگزیکٹیو لیسکو طلب

Lesco

Lesco

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کیخلاف کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے ڈائریکٹر ٹیکنکل کو او ایس ڈی بنانے پر چیف ایگزیکٹیو لیسکو کو طلب کر لیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عمر عطا بندیال نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے پہلے محمد سلیم کو چیف ایگزیکٹیو لیسکو کے عہدے سے ہٹا کر ڈائریکٹر ٹیکنکل کے عہدہ پر تعینات کیا۔

اب پھر او ایس ڈی بنا دیا ہے۔ اس اقدام سے یہ ظاہر ہوتا کہ حکومت محتنی افسران سے استفادہ کرنے کی بجائے من پسند افراد کی تقرری کر رہی ہے۔ عدالت نے چیف ایگزیکٹیو لیسکو کو پندرہ اگست کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔