لاہور (جیوڈیسک) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نیپولیس کو سانحہ جوزف کالونی کے تمام ملزمان کا چالان پیش کرنے کے لیے بائیس اگست تک مہلت دیدی۔ لاہور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نے سانحہ جوزف کالونی کے مقدمے کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو پولیس نے دو سو ملزمان میں سے 70 ملزموں کا چالان عدالت میں پیش کر دیا۔
اس موقع پر ملزمان کے وکلا کا کہنا تھا کہ پولیس تمام ملزموں کا چالان پیش کرنے کے معاملہ پر ٹال مٹول کر رہی ہے، حالانکہ بہت سے ایسے ملزم ہیں جن کا مسیحی برداری کے گھروں کو آگ لگانے سے کوئی تعلق نہیں تھا۔عدالت نے پولیس کو بائیس اگست تک تمام ملزموں کا چالان پیش کرنے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔