کینگروز کو شکست، انگلینڈ نے ایشز سیریز بھی جیت لی

England

England

کرکٹ کی اعصاب شکن جنگ “ایشز سیریز” کے چوتھے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے چوہتر رنز سے فتح سمیٹ کر سیریز اپنے نام کر لی۔ سٹورٹ براڈ نے گیارہ آسٹریلوی بلے بازوں کو نو دو گیارہ کیا۔ ڈرہم ٹیسٹ کا چوتھا دن ہی فیصلہ کن ثابت ہو گیا۔ انگلینڈ نے دو سو چونتیس رنز پانچ کھلاڑی آٹ سے اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز کیا۔ این بیل کے شاندار ایک سو تیرہ رنز کی بدولت ٹوٹل تین سو تیس تک پہنچا۔

دو سو ننانوے رنز کا ہدف ملنے پر مہمان کینگروز نے بیٹنگ کا آغاز کیا۔ آٹ ہونے والے پہلے بیٹسمین کرس روجرز تھے جو انچاس رنز پر میدان بدر ہوئے۔ ڈیوڈ وارنر اکہتر رنز بنا کر چلتے بنے۔ پھر کیا تھا کہ کینگروز کا وکٹ پر آنا جانا بند نہ ہو سکا۔ کپتان مائیکل کلارک صرف اکیس رنز کا اضافہ کر سکے۔ تمام اسٹریلوی ٹیم صرف دو سو چوبیس رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ اسٹورٹ براڈ نے پانچ کے بعد چھ وکٹیں گرانے کا کارنامہ کر دکھایا۔ ایشز سیریز کا پہلا، دوسرا اور اب چوتھا ٹیسٹ بھی میزبان انگلینڈ نے جیت لیا ہے۔