ہر عروج کو زوال ہے۔ماضی کی عالمی نمبرایک ٹیم آسٹریلیا کو رواں سال شکست نے اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے۔ انگلینڈ کے خلاف ایشیز ٹیسٹ سیریز میں ناکامی کے بعد کینگروز سخت تنقید کی زد میں ہیں۔ مسلسل ناکامیوں نے آسٹریلیا کو چور چور کر دیا۔ شکست ہے کہ پیچھا ہی نہیں چھوڑ رہی اور فتح جیسے دروازے پردستک دینا ہی بھول گئی ہے۔
رواں سال اب تک کینگروز نے نو ٹیسٹ میچز کھیلے اورصرف ایک میچ میں ہی وہ کامیاب رہے۔ سری لنکا کے خلاف سال کے اوئل میں کینگروز نے سری لنکا کو ٹیسٹ میچ میں زیر کیا تھا جس کے بعد سے ناکامی ان کا مقدر ہی بن گئی ہے۔