ملکی زرمبادلہ ذخائر ایک بار پھر دبا میں آنے کا خدشہ

Exchange Reserves

Exchange Reserves

آئندہ دو ہفتے میں ملکی زرمبادلہ ذخائر ایک بار پھر دبا میں آسکتے ہیں۔ رواں ماہ کے اختتام تک بین الااقوامی ادائیگیوں کے باعث روپے کی قدر میں مزید کمی آنے کا اندیشہ ہے، آئندہ دوہفتے میں پاکستان کو تریپن کروڑ پچاس لاکھ ڈالر آئی ایم ایف کو ادا کرنے ہیں جس کے باعث ایک بار پھر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں کمی ہوگی۔

معاشی تجزیہ کاروں مطابق اگست کا مہینہ پاکستان کے معاشی حالات کے لئے انتہائی اہم ہے۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں اسی پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور رواں ماہ کے اختتام تک بین الااقوامی ادائیگیوں کے باعث روپے کی قدر میں مزید کمی آنے کا اندیشہ ہے۔ زرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی آئندہ دو ادا ئیگیاں سولہ اور چھبیس اگست کو متوقع ہیں۔