آئی ایم ایف پاکستان کو نرم شرائط پر قرضہ دینے پر رضامند

IMF

IMF

آئی ایم ایف پاکستان کو پانچ اعشاریہ تین ارب ڈالر کی بجائے چھ اعشاریہ چھ ارب ڈالر کا نرم شرائط پر قرضہ دینے پررضامند ہو گیا ہے,آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف سے سات ارب تیس کروڑ ڈالر کے نئے قرض پروگرام کی درخواست کی تھی مگر آئی ایم ایف پاکستان کو نرم شرائط پر چھ ارب ساٹھ کروڑ ڈالر کا قرضہ دینے کو تیار ہے۔

آئی ایم ایف کی ویب سائٹ کے مطابق آ ئی ایم ایف کا بورڈ ستمبر کے آغاز پر اس پروگرام کی باضابطہ منظوری دے گا۔ آئی ایم ایف کے مطابق پروگرام کی منظوری، پاکستان کی جانب سے کی جانے والی معاشی اصلاحات سے مشروط ہے ۔ آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان نے بجلی سبسیڈی میں کمی اور ٹیکس نیٹ میں اضافے کے اقدامات کئے ہیں۔