کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 5 افراد ہلاک ‘ایس ایس پی سی آئی ڈی راجا عمر خطاب کے گھرکے قریب سے 5 سو گرام وزنی ایک بم برآمد

کراچی: کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 5 افراد ہلاک ایس ایس پی سی آئی ڈی راجا عمر خطاب کے گھرکے قریب سے 5 سو گرام وزنی ایک بم برآمد۔ تفصیلات کے مطابقمیوہ شاہ قبرستان کے قریب سے ایک شخص کی ہاتھ پائوں بندھی لاش ملی، گارڈن کے علاقے میں رحمانیہ مسجد مسجد کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی۔کھارادر کے قریب ابل چوک سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی جسے گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔

بھینس کالونی کے علاقے ٹنڈو جام گوٹھ سے ایک شخص کی لاش ملی۔بہادر آباد میں مکان سے ایک شخص کی لاش ملی،اس کے علاوہ قائدآباد کے علاقے ماروی گوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔ دوسری جانب صدر پولیس لائن سے 500 گرام وزنی ایک بم برآمد ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اتوارکو نامعلوم ملزمان ایس ایس پی سی آئی ڈی راجا عمر خطاب کے گھر کے باہر 2 بم نصب کر کے فرار ہوگئے تھے۔ ایک بم پھٹنے سے 2 پولیس اہلکار زخمی ہو ئے تھے، جبکہ دوسرا بم فیوز الگ ہوجانے کی وجہ سے پھٹ نہیں سکا تھا ،جسے برآمد کر کے ناکارہ بنا دیا گیا۔