کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات کے دوران مختلف علاقوں میں سات افراد لقمہ اجل بن گئے۔ کراچی میں فائرنگ اور ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ شہری خوف کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ پولیس کے مطابق صبح سویرے لیاری جہان آباد میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ گارڈن رحمانیہ مسجد کے قریب فائرنگ کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ بھینس کالونی میں بھی ایک شخص ٹارگٹ کلنگ کے نتیجے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
رات گئے میوشاہ قبرستان کے قریب سے ایک شخص کی ہاتھ پاں بندھی لاش ملی۔ کھارادر میں اپل چوک کے قریب سے بوری بند لاش برآمد ہوئی۔ جسے بہیمانہ تشدد کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔ قائدآباد میں ایک شخص فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہوگیا۔ جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بہادر آباد میں مکان سے ایک شخص کی لاش ملی۔ رضویہ کے علاقے میں بھی ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر شہری زخمی ہوگیا۔