ہالی وڈ فلم”دی ہنگر گیمز کیچنگ فائر”کا نیا تہلکہ خیز ٹریلر جاری

Hollywood film

Hollywood film

لاس اینجلس (جیوڈیسک) لاس اینجلس امریکی مصنف سوزانے کولنز کے ناول پر بننے والی ہالی وڈ فلم”دی ہنگر گیمز کیچنگ فائر”کا نیا تہلکہ خیز ٹریلر جاری،فلم رواں سال نومبر میں ریلیز ہو گی۔

دی ہنگر گیمز کیچنگ فائر”کا دوسرا ٹریلر آ گیا ہے،نئی فلم کی کہانی میں سالانہ 74ویں ہنگر گیمز کی فاتح لڑکی کو دکھایا گیا ہے۔یہ لڑکی جیت کے بعد اپنے شہر کے وکٹری ٹور پر نکلتی ہے تو ملک بھر میں بغاوت شروع ہو جاتی ہے۔

ہر طرف لوٹ مار اور دھنگا فساد میں اسے اپنی جان کے لالے پڑ جاتے ہیں، دی ہنگر گیمز کے سیکوئل میں جنیفر لارنس نے اہم کردار کیا ہے۔فلمی ناقدین کا کہنا ہے نینا جیکب سن اور جان کلک کی پروڈیوس کردہ یہ ایکشن ایڈونچر فلم 2013 کی کامیاب فلموں میں ایک ہو گی