پاکستان ہماری منزل ‘ہم دفاع پاکستان کے لئے مسلح افواج کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں’ یوم آزادی پر پیغام
Posted on August 13, 2013 By Geo Urdu میرپور / کشمیر
مظفرآباد: وزیراطلاعات سید بازل علی نقوی نے یوم آزادی کے موقع پر پاکستانی قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ وطن عزیز پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے پوری کشمیری قوم اپنے پاکستانی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ اپنے پیغام میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی وطن عزیز کو مستحکم بنانے میں ہمیشہ سے سرگرم رہی ہے۔ پیپلز پارٹی نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کی بنیاد رکھی۔
ملک کو متفقہ 1973 کا آئین دیا ۔توانائی کے بحران کو حل کرنے کے لئے ایران کے ساتھ معائدہ کیا۔چین کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے سیاسی فلسفے کے مطابق صدر آصف علی زرداری اور چیئر پرسن پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان کو مضبوط اور فعال ملک بنانے کی جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔ آزادکشمیر کے عوام پاکستان کی بقا اور استحکام کے لئے ہر طرح کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔پاکستان ہی ہماری منزل ہے اورہم دفاع پاکستان کے لئے مسلح افواج کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔