نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ کا میاں محمود الرشید سے انکے بیٹے کی وفات پر اظہار تعزیت

لالہ موسی : پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے سینئر راہنما و ٹکٹ ہولڈر حلقہ پی پی 112 نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید کے جواں سال بیٹے حسین محمود کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا۔

انہوں نے لاہور میں انکی نماز جنازہ میں شرکت کی اور میاں محمود الرشید سے اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے دعا کی اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اورجنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور میاں محمود الرشید کو غم اور دکھ کی اس گھڑی میں صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین