واشنگٹن (جیوڈیسک) واشنگٹن امریکی صدر براک اوباما گالف کھیل کر چھٹیاں گزار رہے ہیں۔ امریکی صدر اپنے اہلخانہ کے ہمراہ آٹھ روزہ چھٹیوں پر میساچیوسٹس کے شہر ”مارتھاز،وائن یارڈ ”میں ہیں۔
انہوں نے ایڈگر ٹان میں وائن یارڈ گالف کلب میں کئی گھنٹے گالف کھیل کر گزارے،انکے ہمراہ واشنگٹن کے اٹارنی ورنن جارڈن بھی گالف کھیلتے رہے۔اس سے پہلے صدر اوباما نے فارم نیک گالف کلب میں گالف کھیلی،اس کلب میں سابق صدر بل کلنٹن بھی گالف کھیلتے تھے۔