انجیلینا جولی فلم میلفیشینٹ کی پروموشن میں مصروف

Anjeela Julie

Anjeela Julie

ہالی ووڈ کی خوب رو اداکارہ انجیلینا جولی نے اپنی آنے والی فلم میلفیشینٹ کی پروموشن کیلئے ڈزنی ایکسپو میں شرکت کرکے تقریب کی رونق میں چار چاند لگا دئیے۔

ہالی ووڈ کی میگا اسٹار انجلینا جولی ان دنوں روز وشور سے اپنی آنے والی فلم میلفیشینٹ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں اور اسی سلسلے میں وہ ڈزنی ایکسپو میں جا پہنچیں۔ جہاں موجود شائقین نے ان کو درمیان پاکر ان کا پرجوش استقبال کیا۔

انجلینا جولی نے فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ فلم میں ان کا کردار چیلینجنگ تھا۔ جسے نبھانے کے لئے انہوں نے بہت محنت کی۔ جولی نے امید ظاہر کی کہ ان کے پرستار میلفیشنٹ کے منفی کردار میں بھی ان کو پسند کریں گے اور یہ فلم بھی ان کی دیگر فلموں کی طرح ہٹ ہوگی۔