پاکستان پیپلز پارٹی پر تنقید کرنے والوں کا انجام بہت جلد بہت خوف ناک ہونے والا ہے، علامہ یوسف

لاہور : پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور رُکن اسلامی نظر یاتی کو نسل پیر علامہ یوسف اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی پر تنقید کرنے والوں کا انجام بہت جلد بہت خوف ناک ہو نے والا ہے کیو نکہ عوام کے مسائل کو حل کرنے کے دعویٰ کرنے والوں نے عوام کا خوف تک چوس لیا ہے۔

ٹیکسوں، بجلی، گیس، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ اب قبروں پر بھی مسلم لیگ ( ن) کی حکومت ٹیکس عائد کر دئے گی اور ٹیکس ادا نہ کر نے والے مردوں کو گرفتار کر لیا جائے گا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ( ن) نے عوام کو خود کشیاں کر نے پر مجبور کر دیا ہے۔

اب حکومت چلتی نظر نہیں آرہی اور آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے والے انڈیا کی جانب سے سرحدوں کی خلاف ورزی کر نے پر صرف بیان بازی ہی کر رہے ہیں عملی طور پر خاموشی ہے اس طرح کے لیڈروں کو گھر میں ہی رہنا چاہیے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے عوام کے لئے جو بھی اقدامات کئے وہ سب کے سامنے ہیں۔

ملک کو درست راہ پر لیجا نے والوں نے عوام کو جینے کے قابل نہیں چھوڑا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ( ن) اب ساری عمر حکومت نہیں بنا سکتی کیو نکہ امیروں کو ریلیف دینے والے غر یب عوام کی طاقت کو نہیں جانتے کہ وہ ووٹ کی طاقت سے کیا کچھ نہیں کر سکتے۔