پسرور، نالہ ڈیک میں پھر سیلابی پانی ریلا داخل ہو گیا
Posted on August 13, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
پسرور : قلعہ احمد آباد(پی پی سی) نالہ ڈیک میں پھر سیلابی پانی ریلا داخل ہو گیا۔ 200 سے زائد دیہات متاثر ہو نے کا خدشہ ہے۔ سینکڑوں ایکڑ اراضی پر کاشت کی جانے والی چاول کی فصل کا نام و نشان بھی باقی نہیں رہا۔
100 دیہات کے ہزار وںمکین گھروں میں محصور ہیں۔ پھنسے ہوئے چند لوگوں کو کشتیوں کے ذریعے نکال کر ریسکیو 1122 کے ذریعے محفوظ مقامات پر پہنچایا جا رہا ہے۔اب تک مقامی انتظامیہ کئی علاقوں میںمتاثرین سیلاب کے لئے ریلیف کیمپس قائم نہیں کر سکی۔