لاہور (جیوڈیسک) پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قمر زمان کائرہ نے اعلان کیا ہے کہ اگر پنجاب میں بلدیاتی انتخابات غیر جماعتی بنیادوں پر کرائے گئے تو عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔ اپنے بیان میں قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ غیر جماعتی بنیاد پر بلدیاتی انتخابات نہ صرف چارٹر آف ڈیموکریسی کی نفی ہے۔
بلکہ آئین کے آرٹیکل ایک سو چالیس اے کی بھی خلاف ہے۔ قمرز مان کائرہ نے بتایا کہ اگر پنجاب حکومت نے پنجاب اسمبلی سے نئے بلدیاتی بل میں غیر جماعتی بنیاد پر الیکشن کرانے کی قانون سازی کی تو پھر عوام سے بھی رجوع کیا جائے گا اور عدالت میں بھی اسکے خلاف پٹیشن دائر کی جائے گی۔