ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی آڈیٹر جنرل نے اٹلی سے بارہ ہیلی کاپٹروں کی خریداری میں گھپلے کی رپورٹ جاری کر دی، چھپن کروڑ یورو زائد ادا کئے گئے۔ بھارتی حکومت نے دو ہزار دس میں اٹلی کی کمپنی آگسٹا ویسٹ لینڈ سے اے ڈبلیو ون زیرو ون ہیلی کاپٹروں کی خریداری کا سودا کیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خریداری کے لئے شرائط کو بار بار تبدیل کیا گیا۔ بھارتی حکومت کی جانب سے شرط عائد کی گئی تھی کہ ہیلی کاپٹر چھ ہزار میٹر کی بلندی تک جا سکتا ہے جو بعد میں تبدیل کر کے چار ہزار میٹر کر دی گئی، واضع رہے کہ اس سے قبل فرانس سے خریدی گئی آگسٹا آبدوز اور بفرز توپوں میں بھی رشوت لی گئی تھی۔