غزہ (جیوڈیسک) اسرائیل سے رہا کیے گئے 26 فلسطینی غزہ پہنچ گئے ہیں، فلسطینیوں کو ایک بس کے ذریعے اسرائیل سے غزہ پہنچایا گیا۔ فلسطین کے ساتھ امن مذاکرات کے دوسرے مرحلے کے آغاز سے پہلے آیالون جیل سے گاڑیوں کا قافلہ رات کے اندھیرے میں روانہ ہوا۔
اسرائیلی حکام نے رہائی پانے والے چھبیس فلسطینی قیدیوں کے ناموں کا اعلان پہلے ہی کر دیا تھا۔اسرائیل ایک سو چار فلسطینی قیدیوں کو مختلف مراحل میں رہا کرے گا۔
جس کی اسرائیل میں سخت مخالفت کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب اسرائیل نے فلسطینی مقبوضہ علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر تیز کر دی ہے اور نئے منصوبے کے مطابق بارہ سو گھر تعمیر کئے جائیں گے۔