چلی : جیل میں آگ لگنے سے 24 قیدی زخمی

Chile

Chile

چلی (جیوڈیسک) جنوبی امریکا کے ملک چلی کی جیل میں آگ لگنے سے 24 قیدی زخمی ہو گئے۔ جیل حکام کے مطابق ملک کے شمال مغربی شہر کیو لوٹا کی جیل میں صبح سویرے قیدیوں کے ہنگامے کے بعد آگ بھڑک اٹھی جو دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی۔

آگ کی خبر پھیلتے ہی قیدیوں کے رشتہ دار جیل کے باہر جمع ہو گئے اور حکام سے جیل کے دروازے کھولنے اور انہیں بچانے کا مطالبہ کیا۔ جیل حکام کا کہنا ہے کہ قیدیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، جیل میں ساڑھے پانچ سو قیدی موجود تھے۔ دو ہزار دس میں سنتیاگو کی ساں میگوئل جیل میں آتشزدگی میں اکاسی قیدی ہلاک ہو گئے تھے۔