پاکستانی (جیوڈیسک) اوپنز عمران فرحت نے ذاتی مصروفیات کی وجہ سے دورہ زمبابوے سے معذرت کرلی ہے۔ ان کی جگہ شان مسعود کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ دورہ زمبابوے کی پندرہ رکنی اسکواڈ میں شامل اوپنر عمران فرحت نے دورے سے دستبرار ہوگئے ہیں۔
جس کے بعد ان کی جگہ بائیں ہاتھ کے بلے باز شان مسعود کو بطور اوپنز قومی ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ عمران فرحت کا کہنا ہے کہ ذاتی مصروفیا ت کی وجہ سے وہ ٹیم کے ہمراہ زمبابوے نہیں جاسکیں گے اور اس بارے میں انھوں نے پی سی بی کو آگاہ کر دیا ہے۔ جس کے بعد شان مسعود کو متبادل کے طورپر ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔