کراچی (جیوڈیسک) کراچی اندرون سندھ میں رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ چھاپہ مار کر کالعدم تنظیم کے 3 کارندوں کو گرفتار کر لیا اور 9 دستی بم بھی برآمد کر لئے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق چھاپے خفیہ اطلاع پر خیرپور اور اطراف کے علاقوں میں مارے گئے، چھاپوں کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان کے قبضے سے 9 دستی بم بھی برآمد ہوئے۔
تینوں ملزمان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اندرون سندھ کے مختلف شہروں میں بھی چھاپہ مار کارروئیاں تیز کی جائیں گی۔ ملزمان یوم آزادی کے موقع پر کریکر حملوں میں ملوث ہیں۔