گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی منورحسن سے ملاقات

Chaudhry Mohammad Sarwar Hassan Munawar

Chaudhry Mohammad Sarwar Hassan Munawar

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ طالبان اور حکومت سے مذاکرات میں سید منور حسن بطور ثالث بہتر کردار ادا کر سکتے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے حکومت نے ان سے کبھی رابطہ نہیں کیا۔ منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر سے ملاقات کے بعد گورنر پنجاب نے ذرائع سے گفتگو میں کہا کہ طالبان سے مذاکرات کا دروازہ بند نہیں کرنا چاہیے۔

مسائل سے نجات کیلئے مذاکرات بہترین حل ہیں، پاکستان میں امریکی ڈرون حملوں کا کوئی جواز نہیں۔ بطور برطانوی رکن پارلیمنٹ بھی ہمیشہ ان حملوں کی مخالفت کی، موجودہ حالات کا تقاضہ ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں متحد ہو کر ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالیں۔

اس موقع پر سید منور حسن نے کہا کہ حکومت کی جانب سے طالبان سے مذاکرات کے لئے باقاعدہ طور پر ان سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔ موجودہ حالات میں جلد اے پی سی بلانی چاہیے، امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ مسلم لیگ نون نے انتخابات سے پہلے بہت وعدے کیے مگر اقتدارمیں آنے کے بعد ایک بھی وعدہ وفا نہیں کیا۔