شہباز شریف کی زیرصدارت بجلی و گیس چوری سے متعلق ٹاسک فورس کا اجلاس

Electricity and gas theft

Electricity and gas theft

لاہور (جیوڈیسک) میں شہباز شریف کی زیرصدارت انسداد بجلی و گیس چوری سے متعلق ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں انسپکٹر جنرل پولیس، سوئی ناردرن گیس، ڈسٹرکٹ ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز، کمشنر لاہور ڈویژن اور متعلقہ حکام بھی شریک تھے۔

اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ بجلی اور گیس چوری کرنے والے عناصر کو نشان عبرت بنایا جائے گا، بجلی و گیس چوری میں ملوث افسروں و اہلکاروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے، شہباز شریف نے بجلی و گیس کے ٹمپرڈ میٹرز کا کیس ٹو کیس جائزہ لینے کیلئے ماہر انجینئرز کی سربراہی میں ٹیکنیکل کمیٹی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ فرانزک سائنس لیبارٹری کے ذریعے ٹمپرڈ میٹرز کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ، وزیر اعلی نے کہا کہ بجلی و گیس چوروں کے خلاف مہم کا دائرہ کار صوبے کے 36 اضلاع تک بڑھایا جائے اور نشاندہی کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، اس موقع پر چیئرمین ٹاسک فورس عرفان علی نے وزیر اعلی کو 14 اضلاع میں بجلی و گیس چوری کے خلاف جاری مہم کے بارے میں بریفنگ دی۔

اب تک 2 ارب 75 کروڑ روپے کی بجلی و گیس چوری کا سراغ لگایا گیا ہے، گیس چوری میں ملوث 121 فیکٹری مالکان کو گرفتار کرکے 215 مقدمات درج کئے گئے ہیں، بجلی چوروں کے خلاف 1377 مقدمات درج کرکے 678 گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔