چکوال (جیوڈیسک) دو مختلف حادثات کے دوران تین افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گئے جبکہ تین کو بچا لیا گیا۔ پہلا حادثہ چوا سیدن شاہ کے مقام پر پیش آیا جہاں سیلابی نالہ میں ایک بچہ گر گیا تو اس کا والد اللہ دتہ اس کو بچانے کے لئے نالہ میں کود گیا۔
لیکن وہ اپنا توازن بر قرار نہ رکھ سکا اور تیز لہروں کی نذر ہو کر جاں بحق ہو گیا۔جبکہ اس کے بچے کو مقامی افراد نے بچا لیا۔ دوسرے واقعہ میں تلہ گنگ کا رہائشی اختر اپنی بیوی اور دو بچوں کے ہمراہ گھمبیر ڈیم کی سیر کے لئے گئے۔
تو دونوں بچے ڈیم میں گر گئے جن کو بچانے کے لئے میاں بیوی ڈیم میں کود پڑے اور چوروں تیز لہروں کی نذر ہو گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے اختر اور اس کے ایک بچے کو زندہ بچا لیا تاہم اس کی بیوی اور ایک بچے کی تلاش جاری ہے۔ آخری اطلاعات کے مطابق ان کی نعشوں کا ابھی تک سراغ نہیں مل سکا۔