اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن نے پاکستان مسلم لیگ نواز کے انجم عقیل کو قومی اسمبلی کے حلقہ این ایاڑ تالیس اسلام آباد سے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔ الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسر کوہدایت کی کہ انجم عقیل کا نام امیدواروں کی فہرست میں شامل کیا جائے۔
کمیشن نیسماعت کے دوران تمام 22 امیدواروں کا موقف بھی سنا۔تحریک انصاف کے امیدوار اسد عمر نے اپنے اعتراض میں کہا کہ انجم عقیل کو انتخابات میں شرکت کی اجازت نہ دی جائے۔ ن لیگ کے اشرف گجر کمیشن کے سامنے پیش نھیں ھوئے۔ انجم عقیل نیریٹرننگ آفسر کے فیصلے کے خلاف کاغذات نامزدگی کی منظوری کے لئے کمیشن سے رجو ع کیا تھا۔