کویت کی ممتاز کاروباری سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری غضنفر جمشید نے 14 اگست یوم آزادی پر پاکستانی کمیونٹی کو مبارکباد دی: ملکہ

ملکہ: کویت کی ممتاز کاروباری سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری غضنفر جمشید نے 14 اگست یوم آزادی پر پاکستانی کمیونٹی کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ 14 اگست وہ عظیم دن ہے۔

جب برصغیر کے مسلمانوں نے انگریزوں سے آزادی حاصل کی اور پہلا اسلامی نظریاتی خطہ پاکستان معرض وجود میں آیا ۔اُنہوں نے دعا کی ہے اللہ تعالی ہمارے ملک پاکستان کی حفاظت کرے اور اسے حقیقی اسلام کا قلعہ بنائے۔