سندھ ہائی کورٹ میں اوگرا قیمت تعین کیس کی سماعت

Sindh High Court

Sindh High Court

سندھ (جیوڈیسک) سندھ ہائی کورٹ نے اوگرا کی جانب سے قیمتوں کے تعین کے حوالے سے دائر درخواست پر حکومت سے جواب طلب کرلیا ہے سندھ ہائی کورٹ میں این جی او کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سترہ فروری دو ہزار نو میں ایک صدارتی آرڈیننس کے زریعے اوگرا کو اختیار دیا گیا تھا۔

کہ وہ بین الاقوامی مارکیٹ کے اتار چڑھاو کے مطابق سی این جی اور پٹرولیم مصنوعات کی قمتوں کا تعین کرسکتے ہیں لیکن اس آرڈینس کی توثیق اسمبلی سے نہیں ہوئی ہے لیکن اوگرا اب بھی من مانی قیمتں مقرر کررہا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ نے حکومت سے جواب طلب کرلیا ہے