عمر کوٹ : بس ٹرمینل سے بارش کاپانی نہیں نکالا جاسکا

Umer Kot

Umer Kot

عمرکوٹ (جیوڈیسک) ایک ہفتہ گذرجانے کے باوجود عمر کوٹ کے بس ٹرمینل سے بارش کاپانی نہیں نکالا جاسکا ہے۔ جس کی باعث مسافروں و دیگر شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ عمرکوٹ کے اس اہم ٹرمینل سے میرپور خاص، حیدرآباد، کراچی، کنری، سامارو، چھور و دیگر شہروں کوبسیں جاتی ہیں۔

شہرکے اس اہم ٹرمینل پر بارش کا پانی جمع ہونے کی باعث ہر طرف گندگی پھیل گئی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ شکایات کے باوجود میونسپل انتظامیہ پانی نکالنے کے لئے اقدامات نہیں اٹھارہی ہے۔ ساونڈ بائٹ شہری پانی کے بیچ میں بسیں کھڑی ہونے کی وجہ سے مسافروں کو اترنے اور چڑھنے میں دشواریوں کا سامنا ہے۔

ساونڈ بائٹ بس ڈرائیور کھلے گٹر نالوں کے ھول زیرآب آنے کی باعث اکثر شہری و مسافر نالوں میں گرجاتے ہیں۔ پی ٹی سی علاقے مکینوں کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹے کے اندر میونسپل انتظامیہ نے پانی کی نکاسی کے لئے اقدامات نہ اٹھائے تو وہ احتجاج پر مجبور ہو جائینگے۔