صدر آصف علی کی جانب سے جشن آزادی کے موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں کے لئے اعزازات کا اعلان کیا گیا ہے۔ صدر کی جانب سے زارا شاہد، اورنگی پائلٹ پراجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمان کو تمغہ شجاعت، ماہر امراض چشم ڈاکٹر علی حیدر کو تمغہ امتیاز، ملالہ یوسف زئی کو ستارہ شجاعت، پولیس افسر ہلال خان کو ستارہ شجاعت، فیاض سنبل کو ہلال شجاعت، فنون لطیفہ میں محمد نعیم، بختہ جمال، ڈرامہ ڈائریکٹر ایوب خاور، اداکار خالد احمد، اورنگزیب لغاری کو پرائڈآف پرفارمنس دیا جائے گا۔
آئی ایچ راشد کو پرائڈ آف پرفارمنس، احد خان چیمہ کو پرائڈ آف پرفارمنس، صحافی ولی خان بابر کو پرائڈ آف پرفارمنس اور عطا الحق قاسمی کو ہلال امتیاز عطا کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ریلوے پولیس کے دو شہید جوانوں عمران اور سہیل کیلئے قائد اعظم ایوارڈ کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ فوٹو جرنلسٹ اظہرحسین جعفری کو صدارتی تمغہ حسن کارکردگی دیا جائے گا۔ پاک فضائیہ کے ریٹائرڈ افسر سیسل چوہدری کو صدارتی تمغہ حسن کارکردگی دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ صدر مملکت آج ایوان صدر میں یہ اعزازات تقسیم کریں گے۔