مدراس کیفے کے نئے گانے”جیسے ملیں اجنبی”کی وڈیو جاری

Madras Cafe

Madras Cafe

ممبئی (جیوڈیسک) این جی ٹیراک اسٹار ہیروئن کی جوڑی اب بالی ووڈ کے ڈیشنگ ہیرو جان ابراہم کیساتھ، نئی پولیٹیکل ایکشن تھرلر فلم”مدراس کیفے”کے ٹریلر کے بعد نئے گانے کی وڈیو بھی جاری کردی گئی۔ جیسے ملیں اجنبی کے بولوں پر مبنی اس گانے کو پاکستان کے کوک اسٹوڈیو کی گلوکار زیب النسا بنگش نے ہی خود ہی لکھا اور گایا ہے جسکی وڈیو میں ایک آرمی آفیسر(جان ابراہم)اور انکے اہلیہ کو آرمی میں ملنے والی مختصر سی چھٹیوں میں ایک ساتھ وقت گزارتے دکھایا گیا ہے۔

جبکہ گانے سمیت فلم کی موسیقی شانتانو موئترا نے ترتیب دی ہے ۔ہدایتکار شوجیت سرکار کی فلم میں جان ابراہم بھارتی انٹیلی جنس ایجنٹ جبکہ نرگس فخری ایک انٹرنیشنل رپورٹرکے کردار میں جلوہ گر ہورہی ہیں۔

جان ابراہم اور رونی لاہری کی پروڈیوس کردہ اس فلم میں خود جان ابراہم سمیت نرگس فخری، انشومن کھرانہ، جیکولین فرنانڈس، راشی کھنہ، لینا ماریہ اور سدھارتھا باسو اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ ایکشن اور تھرل سے بھرپور یہ پولیٹیکل ڈرامہ فلم مدراس کیفے 23 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔