ایم کیو ایم کے زیراہتمام جشنِ آزادی پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ

Fireworks

Fireworks

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام جناح گراونڈ میں جشنِ آزادی کے آغاز کے ساتھ ہی شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا، ایم کیو ایم کے رہنماوں اور کارکنوں نے ملی نغموں پر رقص کیا۔ عزیز آباد میں نائن زیرو سے متصل جناح گراونڈ میں ہونے والی تقریب میں ایم کیو ایم کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، رابطہ کمیٹی کے اراکین، رہنماوں، تنظیمی کمیٹی کے ارکان اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شہر کے مختلف علاقوں سے کارکن ریلیوں کی صورت میں جناح گراونڈ پہنچے۔ رات کے بارہ بجتے ہی زبردست آتش بازی سے پورا علاقہ جگمگا اٹھا۔ رہنماوں اور کارکنوں نے ملی نغموں کی دھنوں پر رقص کیا۔

اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ 14گست قومی یکجہتی اور یگانگت کے مظاہرے کا دن ہے، ملک کو درپیش مسائل کا تقاضا یہی ہے کہ پوری قوم دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف متحد ہو جائے۔ تقریب کے اختتام پر ایم کیو ایم کے رہنماوں اور کارکنوں نے ہم آواز ہوکر قومی ترانہ پڑھا۔