امریکہ (جیوڈیسک) سنسناٹی اوپن ٹینس میں ڈیوڈ فیرر اور راجر فیڈرر نے دوسرے رانڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا جبکہ نواک جو کووچ نے ٹائٹل جیتنے کے عزم کا اظہار کر دیا۔ میں جاری سنسناٹی اوپن ٹینس کے پہلے روز سپین کے ڈیوڈ فیرر نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے امریکہ کے ریان ہیریسن کو شکست دی۔
دوسرے مقابلے میں سوئس ٹینس سٹار راجر فیڈرر نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے جرمن کھلاڑی فلپ کو شکست دی۔ جرمن ٹینس سٹار نے پہلے سیٹ میں 3-6 سے کامیابی اپنے نام کی۔
دوسرے اور تیسرے سیٹ میں فیڈرر نے حریف کھلاڑی کو 3-6 اور 6-7 سے شکست دی۔ دوسری جانب امریکہ کے جان اسنر نے بھی پلے رانڈ میں فتح اپنے نام کی۔ انھوں نے 3-6 اور 4-6 سے فتح اپنے نام کی۔ جبکہ سربین ٹینس سٹار نواک جو کووچ نے ٹائٹل جیتنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔