کراچی (جیوڈیسک) غیر ملکی سرمایہ کاروں نے پچھلے مالی سال کے دوران ایک ارب ڈالر سے زائد کا سرمایہ منافع کی مد میں باہر بھجوایا۔ اسٹیٹ بنک کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال دو ہزار بارہ تیرہ کے دوران ایک اعشاریہ چھ فیصد اضافے سے ایک ارب سات کروڑ ڈالر کا منافع بیرون ملک بھجوایا گیا۔
سب سے زیادہ منافع فنانشل بزنس کرنے والوں نے اکتیس کروڑ ڈالر باہر بھجوایا۔ پٹرولیم ریفائنریز کے شعبے سے گیارہ کروڑ پچاسی لاکھ، تھرمل پاور پلانٹس سے آٹھ کروڑ چھپن لاکھ ڈالر دوسرے ممالک منتقل کئے گئے۔