ہالی وڈ ٹی وی سیریز ماب سٹی کا ٹریلر انٹرنیٹ پر جاری

Hollywood

Hollywood

لاس اینجلس (جیوڈیسک) جرم کی پراسرار کہانی پر ہالی وڈ میں بننے والی ٹی وی سیریز”ماب سٹی “Mob City کا ٹریلر آ گیا ہے۔ ماب سٹی”Mob City امریکی شہر لاس اینجلس میں جرم کی حقیقی کہانی پر بنائی جانے والی سیریز ہے۔

اس میں پولیس اور مافیا گینگ کی لڑائی دکھائی گئی ہے۔ پولیس کو شہر میں ہونے والی قتل کی پراسرا روارداتوں کا کھوج لگانا ہے جن کے پیچھے خطرناک مجرموں کا ہاتھ ہے۔ یہ سیریز آئندہ سال ریلیز ہو گی۔