ساہیوال : مکان کی چھت گرنے خاتون جاں بحق، 4 افراد زخمی

Sahiwal

Sahiwal

ساہیوال (جیوڈیسک) میں مکان کی چھت گرنے خاتون جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہو گئے۔ نواحی گاں میں بارش کے باعث امیر کالونی کے رہائشی غلام محمد کے مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد ملبے تلے دب گئے جن میں غلام محمد کے علاوہ، اسکا بیٹا، دو بیٹیاں اور بیوی شامل تھے۔

حادثہ کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور ایک گھنٹے کا بعد ملبے تلے دبے 5 افراد کو نکال لیا گیا۔ ان میں سے ایک خاتون جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہو گئے جنہیں موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی۔