اسلام آباد (جیوڈیسک) پولیس نے بارہ کہو خود کش حملہ کیس میں پانچ ملزموں کا ایک روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا۔ بارہ کہو خودکش حملہ کیس میں ملوث ہدایت اللہ، صدام، یاسین، ولی اور مہوش کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا۔
جنہیں عدالت نے ایک روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ ریمانڈ ختم ہونے پر انہیں دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ملزمہ مہوش بارہ کہو کے ایک نجی کالج کی طالب علم ہے۔