منگلہ ڈیم : پانی کی سطح 1220 فٹ کی سطح تک پہنچ گئی

Mnglh Dam

Mnglh Dam

منگلہ ڈیم (جیوڈیسک) میں پانی کی سطح بارہ سو بیس فٹ کی سطح تک پہنچ گئی۔ واپڈا ترجمان کے مطابق منگلا ڈیم میں پانی کی آمد ایک لاکھ اسی ہزار کیو سک اور اخراج پندرہ ہزار کیو سک ہے جس کے باعث دریائے جہلم میں فوری طور سیلاب کا کو ئی خدشہ نہیں ہے۔

منگلا ڈیم میں اس وقت ستاون لاکھ ایکڑ فٹ پانی مو جود ہے جبکہ پانی زخیرہ کر نے کی صلاحیت تہتر لاکھ ایکڑ فٹ ہے واپڈا ذرایع کے مطابق منگلا ڈیم میں ریکارڈ پانی کا یہ ذخیرہ وفاقی حکومت اور واپڈا کی جانب سے آبی وسائل سے بھر پور استفادہ کرنے کا مظہر ہے۔