حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری کا شاہ فیصل زون بلدیہ شرقی کے افسران کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کا تفصیلی دورہ نکاسی آب کے نظام کے حوالے سے انتظامات کا معائنہ
Posted on August 15, 2013 By Geo Urdu کراچی
کراچی حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری کا شاہ فیصل زون بلدیہ شرقی کی جانب سے رین ایمرجنسی انتظامات کے معائنے کے لئے متعلقہ افسران کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کا تفصیلی دورہ کرکے برساتی صورتحال سے نمٹنے اور دوران برسات عوام کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے۔
شاہ فیصل زون بلدیہ شرقی کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ متوقع برسات کے پیش نظر محکموں کو متحرک رکھیں برساتی پانی کی بروقت نکاسی کو یقینی بنا نے کے لئے برساتی نالوں کی صفائی اور سیوریج فلو کی درستگی کو یقینی بنا نے کے لئے مکمل نگرانی کی جائے۔
برساتی نالوں پر اور اس کے اطراف قائم تجاوزات، رکاوٹوں کا خاتمہ کرکے نکاسی آب کے نظام کو مزید بہتر بنا یا جائے اس موقع پر شاہ فیصل زون بلدیہ شرقی کی جانب سے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری کو رین ایمرجنسی کے حوالے سے شاہ فیصل زون کی جانب سے ترتیب دیئے گئے رین ایمرجنسی ہنگامی پلان پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتا یا گیا۔
کہ متوقع تیز برسات کے پیش نظر شاہ فیصل زون میں تمام مشنری اور عملے کو الرٹ کردیا گیا ہے گزشتہ دو روز کے دوران ہلکی برسات میں سڑکوں سے برساتی پانی کی نکاسی کو یقینی بنا نے کے ساتھ صفائی وستھرائی اور شاہ فیصل کے تمام علاقوں میں عوام کو صحت مند ماحول کی فراہمی کو یقینی بنا یا جارہا ہے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل زون بلدیہ شرقی کے متعلقہ محکموں کو
ہدایت کی کہ مکھی مچھروں کے خاتمے کے لئے فوری اقدامات کیا جائے اور تمام علاقوں میں جراثیم کش ادویات کا اسپرے انجام دیا جائے۔