سفاری پارک مقابلہ،اے ایس آئی کے بعد ڈی ایس پی قاسم غوری بھی شہید

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں گلشن اقبال کے علاقے میں سفاری پارک کے قریب پولیس مقابلے میں ڈاکووں کی فائرنگ سے ڈی ایس پی قاسم غوری اور اے ایس آئی جاں بحق جبکہ 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق مسلح ڈاکووں نے پولیس موبائل پرفائرنگ کردی۔

پولیس اور ڈاکووں میں فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکووں کی فائرنگ سے ڈی ایس پی قاسم غوری اور اے ایس آئی جاں بحق جبکہ 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس نے سفاری پارک کا گھیراو کر لیا ہے، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ ڈاکووں سے مقابلے کے لیے پولیس نے رینجرز کی مدد طلب کرلی ہے۔

ایس پی گلشن اقبال کے مطابق فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے ڈی ایس پی قاسم غوری بھی شہید ہوچکے ہیں ہوئے ہیں جبکہ پولیس مقابلہ گزشتہ 4 گھنٹوں سے جاریہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی میں 300 سے زائد پولیس اہل کار حصہ لے رہے ہیں اور 16 ملزمان حسین ہزارہ اور محمدی گوٹھ میں چھپے ہوئے ہیں۔