لاہور میں سید یعقوب علی شاہ کا سالانہ عرس

Syed Yaqoob Ali Shah

Syed Yaqoob Ali Shah

لاہور (جیوڈیسک) سلسلہ چشتیہ اور صابریہ کے بزرگ سید یعقوب علی شاہ کا سالانہ عرس لاہور میں منایا گیا جس میں انکے عقیدت مندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی سید یعقوب علی شاہ چشتی صابری وارثی مرحوم کے عرس کی تقریب قبرستان میانی صاحب میں ہوئی جس میں انکے عقیدت مندوں اور عزیز واقارب نے شرکت کی۔

عرس میں شریک افراد نے سید یعقوب علی شاہ کی روحانی اور علمی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انکا کہنا تھا کہ سید یعقوب علی شاہ نے عمر بھر رشد و ہدایت کا سلسلہ جاری رکھا اور اپنے قول وفعل سے ثابت کیا وہ سچے اورکھرے انسان تھے۔ عرس کے اختتام پر دعائے خیر کی گئی۔