لاھور کی خبریں 14.08.2013

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس این فا ئیو سنٹر ل کاملی و قومی جوش و جذبے کا مظاہرہ
لاہور(پی پی سی)نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس این فا ئیو سنٹر ل نے ملی و قومی جوش و جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے یوم آزادی روڈ یوزرز کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے منایا جس کے لیے لاہور سے رحیم یار خان تک خصوصی انتظامات کیے گئے۔ انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی و یز اینڈ موٹر وے پولیس زوالفقار احمد چیمہ کی ہدایات پر موٹر وے پولیس این۔ سنٹرل نے ڈی آئی جی مرزا شکیل احمد اور ایس ایس پی مرزا فا ران بیگ کی زیر نگرانی یوم آزادی کے دن لاہور سے رحیم یار خان تک مختلف مقامات پر یوم آزادی کے حوالے سے کیمپ لگائے ،جن میں روڈ یوزر میں قومی پرچم جھنڈیاں، پھول، آزادی سلوگن والے مختلف بیجز اور سٹکر وغیرہ تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ بچوں کوٹافیاں اور چوکلیٹ دی گئیں۔ قومی شاہراہ پر قومی پرچم اور روڈ سیفٹی بینر ز لگائے گئے۔ قبل ازیں لائن ھیڈ کوارٹر لاہور میں قومی پرچم لہرانے کی ایک پر وقار تقریب ہوئی جس میں افسران و ملازمان نے قومی پرچم کو سلامی دی ۔ اس قومی دن کے موقع پر وطن عزیز اور موٹر وے پولیس کے شہدا کے لیے خصوصی طور پر دعا مانگی گئی اور ان کے ورثاء کو پھول اور دیگر تحائف دیے گئے۔ زونل کمانڈر ڈی آئی جی مرزا شکیل احمد ایس ایس پی مرزا فاران بیگ نے یوم آزادی کے حوالے سے قائم کیے گئے کیمپس کا دورہ کیا اور گائیڈنس سنٹر لاہور میں، موبائل ایجوکیشن یونٹ اور دیگر پٹرول آفیسران کے ساتھ مل کر روڈ یوزرز میں قومی پر چم، پھول، روڈ سیفٹی اور قومی دن کے پیغامات والے پمفلٹ اور اسٹِکر وغیرہ تقسیم کرتے ہوئے اُنکو جشن آزادی کی مبارک باد دی۔ ڈیوٹی پر مامور افسران کو ڈی آئی جی مرزا شکیل احمد کی طرف سے اس قومی دن کے حوالے سے ہدائت کی گئی کہ وہ روڈ یوزرز کی زیادہ سے زیادہ مدد پر توجہ دیں اور قومی شاہرات کو حادثات سے محفوظ رکھنے کے لیے تندہی سے قومی خدمت سر انجام دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بحریہ ٹاون میں پاکستان کے 67ویں یوم آزادی کے موقعہ پر تقریب کا انعقاد
لاہور (پی پی سی) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما فضہ ذیشان کی جانب سے بحریہ ٹاون میں پاکستان کے 67ویں یوم آزادی کے مو قعہ پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ضمنی الیکشن میں حلقہ پی پی161 سے اُمیدوار خالد محمود گجر ،فائزہ خان،کرن سیف ،معصوم ،اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شر کت کی اس مو قعہ پر تحر یک انصاف کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ پاکستان کو قائداعظم محمد علی جناح نے جس پاکستان کو بنایا تھا اُس کا جذبہ آج بھی عوام کے دلوں میں قائم ہے مگر بے قسمتی سے مفاد پر ست حکمرانوں نے عوام کے جذ باتوں کو ہمیشہ اپنے ذاتی فائد ے کے لئے استعمال کیا ہے اور قائد تحر یک عمران خان ہی واحد لیڈر ہے جو قائد اعظم کے پاکستان کو دوبارہ قائم کر ینگے اور پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر ینگے انہوں نے کہا کہ پاکستان بنا نے میں قائداعظم محمد علی جناح، محمد علامہ اقبال کی محنت ،خلوص، قوم کے لئے جذبہ اور جو قر بانیاں جن خاندانوں نے دی ہیں اور قوم کے بیٹے ،بیٹیاں شہید ہو ئے ہیں اُن کو پوری پاکستانی قوم سلام پیش کر تی ہے کیو نکہ اُن قر بانیوں اور پاکستان کے ساتھ محبت نے ہمیں یہ پاکستان دیا ہے جس کا ہمیں فخر ہے اور پوری قوم اب تبدیلی کو سمجھ گئے ہیں اور اب تبدیلی آکر ہی رہے گی اس مو قعہ پر سینکڑوں افراد نے پاکستان کے پر چم اُٹھا رکھے تھے اور پاکستان زندہ آباد کے نعرے بھی گو نجتے رہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستانی سر زمین پر امریکی ڈرون حملے پاکستان کی سالمیت کے لیے خطرہ ہے،سید بلال شیرازی
لاہور (پی پی سی)پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدرسید بلال مصطفی شیرازی نے 14اگست پاکستان کے یوم آزادی کے دن اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کی جانب سے ڈرون حملوں کی مخالفت کے بارے میں بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی سرحدی حدود کے اندر امریکہ کی جانب سے ڈرون حملے پاکستان کی سا لمیت کے لیے خطرہ ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ امریکہ کی جانب سے پاکستان کی سرزمین میں ڈرون حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں خود امریکہ میں چھپنے والی رپورٹس کے مطابق ان حملوں میںشہید ہونے والوں کی اکثریت بے گناہ ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کا ورکنگ گروپ ڈرون حملوں کے نتیجے میں مارے جانے والے بے گناہ پاکستانیوں کے متعلق اپنا موثر کردار ادا کرے اور ڈرون حملے بند کرنے کے لیے اقوام متحدہ کے سامنے اپنی سفارشات پیش کرے، حکومت پاکستان کے ساتھ ساتھ خود مغربی ممالک کے عوام انہیں بند کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں ،سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا کہ ان حملوں سے پاکستانی عوام میں اشتعال بڑھ رہا ہے حالیہ دہشت گردی کے واقعات بھی اسی سلسلے کی کڑی ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری سے مطالبہ کیا کہ وہ ڈرون حملوں کی مکمل روک تھام کیلئے اقوام متحدہ میں اپنا موثر کردار ادا کریں۔