سفیر امن کا اعزاز اورنگزیب کے گراں قدر خدمات کا ثمر ہے ۔تقریب ستائش سے نشاط ضیاء قادری کا خطاب

کراچی: قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کی جانب سے عالمی ریکارڈ ہولڈر ایتھلیٹ اورنگزیب سلطان کو وطن عزیز میں مختلف شعبوں میں سماجی خدمات ادا کر نے پر وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے سفیر امن کا اعزاز دینے کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ اورنگزیب سلطان پاکستان کا ہونہار سپوت ہے۔

سفیر امن کا اعزاز شہر کراچی کے عوام کے لئے اعزاز اور اورنگزیب سلطان کے گراں قدر خدمات کا ثمر ہے تقریب میں قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے چیئر مین اور حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے پاکستان کا یہ اعزاز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ایتھلیٹ اورنگزیب سلطان کو پیش کیا۔

اس موقع پر شہر کی ممتاز سیاسی و سماجی اور تعلیم و کھیل کے شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی دریں اثناء شاہ فیصل کالونی کی عوام کی جانب سے اورنگزیب سلطان کو اعلیٰ اعزاز ملنے پر مبارکباد پیش کیا ہے۔