محض لسانی بنیادوں پر مزدوروں بے گناہوں اور پاکستان آرمی کے نوجوانوں کا قتل عام ہونا لمحہ فکریہ ہے، روحیل اکبر

تحریک تحفظ پاکستان کے مرکزی رہنما روحیل اکبر نے کہا ہے کہمحض لسانی بنیادوں پر مزدوروں بے گناہوں اور پاکستان آرمی کے نوجوانوں کا قتل عام ہونا لمحہ فکریہ ہے وفاقی حکومت کے حکمران جب اقتدار سے باہر تھے تو اپنے آپ کو ہیرو بناکر راتوں رات قوم کے مسائل حل کرنے کے دعوے کرتے رہے جب اقتدار ملا نہ تو بھارت سرکاری کی دہشت گردی کو روک سکے اور نہ ہی امریکہ کے ڈرون حملے بند کرو اسکے بلکہ ان کی پالیسی واضح نہ ہونے کی وجہ سے لسانی بنیادوں پر قتل عام کا سلسلہ شروع ہوا۔

وفاقی حکومت اپنے آپ کو کامیاب کرنے کے لیے صوبوں پر انحصار کی باتیں کرتی ہے جبکہ ملک بھر میں سندھ بلوچی پنجابی مہاجر پٹھان کے نام پر ایک دوسرے کا قتل عام ہورہا ہے ملک میں افراتفری پیدا کرکے پاکستان کا ازلی دشمن بھارت اسرائیل امریکہ اپنے ایجنٹوں کے ذریعے اپنے مفادات سرعام حاصل کررہے ہیں اپنے ایک جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سیکورٹی اداروں کو ٹرائیکون کی ملک دشمن سرگرمیوں کو مانیٹر کرنا ہوگا اور اس کے ساتھ لسانی بنیادوں پر بے گناہ معصوم شہریوں افواج پاکستان کے جوانوں کا قتل عام کرنے والے دہشت گردوں کا اپنے نیٹ ورک کے ذریعے خاتمہ کرنا ہوگا۔

تاکہ صوبائی عصبیت کی آڑ میں ملک دشمن کاروائی کو روکاجاسکے جبکہ حکمران سیاسی دشمنی ، حسد اورتعصب کی پاداش میں مادروطن کوتقسیم نہ کریں حکمرانوں کے ناقص فیصلوں سے خدانخواستہ پاکستان کی داخلی خودمختاری متاثر ہونے کاڈر ہے اور اس وقت عوام اورجمہوری قوتوں کوایک قومی سوچ کے تحت متحد کرنے کی ضرورت ہے جبکہ نااہل حکمران صوبائیت کی آڑمیں عوام کو منتشر کرنے کے درپے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کی قوت برداشت کامزید امتحان نہ لیا جائے ،عوام کاپیمانہ صبر لبریز ہونے سے پہلے حکمران ملک میں قتل وغارت کرنے والے عناصر کا خاتمہ کریں ورنہ ان کا حشر بھی سابق حکمرانوں جیسا ہوگا۔