اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے تحت ملک بھر میں67واں یوم آزادی بھرپور طریقے سے منایا گیا۔
Posted on August 15, 2013 By Geo Urdu لاہور
لاہور(14اگست 2013ئ) اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھرمیں 67 واں یوم آزادی بھرپور جوش و جذبے سے منایا گیا۔ لاہور، اسلام آباد، کراچی، فیصل آباد، پشاور سمیت ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں یوم آزادی کے حوالے سے تقاریب منعقد کی گئیں۔ تعلیمی اداروں میںسیمینارز اور لیکچرز منعقد کیے گئے، آزادی کے موضوع پر مذاکرے لیکچرز کروائے گئے۔
مرکزی سیکٹریٹ سے یوم آزادی کے پیغام میں ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان نے کہا کہ جمعیت اور پاکستان قدم بقدم ساتھ ساتھ ہیں 1947 سے آج تک وطن عزیز کو جب بھی ضرورت پڑی جمعیت کے کارکنا ن نے اپنے جان و مال کے ہمراہ وطن عزیز کی سلامتی کے لئے قربانیاں دیں۔
انہوں نے کہا کہ نااہل حکمرانوں نے اپنی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک پاکستان کو ناقابل معافی نقصان پہنچایا جبکہ نوجوان اس وطن کا بیش قیمت سرمایہ ہیں اور ہمارے یہ نوجوان ہیں اس وقت ڈوبتی ہوئی کشتی کی آخری امید ہیں۔
اور یہ ثابت کریں گے امت کا نوجوان بیدارہے اور اپنی قومی ذمہ داریوں سے پوری طرح آگاہ ہے آج تجدید عہد کرنے کا دن ہے ہمیں وطن عزیز کی سلامتی بقاء اور تعمیر ترقی کے لئے آگے بڑھنا ہو گا اور اگراس وطن کی سرحدوں نے ہمیں پکاراتو جمعیت کا ہر نوجوان اپنی مٹی کی بقاء کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گا۔