پاکستان نے سری لنکا کو ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کھیلنے کی پیش کش کر دی

Pakistan

Pakistan

پی سی بی نے سری لنکا کو ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلنے کی پیش کش کی ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دسمبر میں امارات میں ہونیوالی ٹیسٹ سیریز کے پہلے 2 ٹیسٹ دوبئی اور ابو ظہبی میں کھیلے جائینگے۔ ترجمان پی سی بی ندیم سرور کا کہنا ہے کے سری لنکا کو تیسرا ٹیسٹ مصنوعی روشنیوں میں کھیلنے کی تجویز دی ہے۔

کیونکہ ان ٹیسٹ میچوں میں عوام کی دلچسپی زیادہ ہو گی اور یہ ٹیسٹ کرکٹ کو اسکا کھویا مقام واپس دلانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ڈے نائٹ ٹیسٹ میچز میں صرف ایک بات حل طلب ہیکہ گیند کس رنگ کا استعمال کیا جائے۔ سری لنکن بورڈ کی رضامندی ہوئی تو تیسرا ٹیسٹ دوبئی میں ہو گا اور اگر ایسا ہوا تو یہ کرکٹ کی تاریخ کا پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ ہو گا۔