فواد احمد آسٹریلین ون ڈے سکواڈ میں شامل

Fawad Ahmad

Fawad Ahmad

لندن (جیوڈیسک) لندن انگلینڈ کے خلاف آسٹریلیا کے 18 رکنی ون ڈے اور ٹی 20 سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔ پاکستانی نژاد آسٹریلین لیگ سپنر فواد احمد ون ڈے ڈیبیو کرنے کے لیے پرامید ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز میں شامل پانچ ایک روزہ اور دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے آسٹریلیا کے اٹھارہ رکنی سکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔

جس میں ون ڈے ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک ہیں جبکہ ٹی ٹوئنٹی میچوں کے لیے جارج بیلے کو قیادت سونپی گئی ہے۔ پاکستانی نژاد فواد احمد کو آسٹریلین شہریت ملنے کے بعد پہلی باون ڈے سکواڈ میں جگہ دی گئی ہے۔ پاکستانی نژاد آسٹریلوی لیگ سپنر فواد احمد ون ڈے ڈیبیو کرنے کے لیے پرامید ہیں۔