دبنگ گرل سوناکشی سنہا کو غمگین ملکہ مدھوبالا کے روپ میں آنے کی خواہش

Sonakshi Sinha

Sonakshi Sinha

بالی ووڈ دبنگ گرل سونا کشی سنہا کو غمگین ملکہ مدھوبالا کے روپ میں آنے کی خواہش ہے۔ دبنگ گائوں کی گوری سوناکشی سنہا اپنی پہلی ہی فلم سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں۔ اپنے مخصوص ساڑھی اسٹائل سے پہچانی جانے والی سوناکشی کو خوبصورتی کا لیبل تو کبھی نہ ملا لیکن سپرہٹ فلموں کی چھاپ نے سوناکشی کو مزید فلموں میں کاسٹ ہونے کی توقع ضرور دی۔

دبنگ ، دبنگ ٹو اور لٹیرا جیسی ہٹ فلموں کے باوجود سوناکشی کے دل میں اب بھی ایک ایسی خواہش ہے۔ جس کو آج تک کسی نے پورا نہ کیا۔ سوناکشی مدھوبالا بننا چاہتی ہے۔ اپنی خوبصورتی سے فلمی دنیا پر راج کرنے والی مدھوبالا سوناکشی کی آئیڈیل ہیں۔

سوناکشی کا کہنا ہے کہ جب بھی مدھوبالا پر فلم بنے انہیں ضرور کاسٹ کیا جائے۔ انہیں مدھوبالا کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کرکے اپنی زندگی کی سب سے بڑی خوشی ملے گی۔