پیرمحل کی خبریں 15.08.2013

پانچ کس مسلح ڈاکوئوںنے پٹرول پمپ عملہ گن مین کو یرغمال بناکر گن او رنقدی لوٹ کر لے گئے
پیرمحل ( نامہ نگار ) پانچ کس مسلح ڈاکوئوں نے پٹرول پمپ عملہ گن مین کو یرغمال بناکر گن او رنقدی لوٹ کر لے گئے تفصیل کے مطابق چک نمبر 674/15 گ ب پر موجود شیل کمپنی کا پیرمحل فلنگ اسٹیشن جو ٹھیکیدار مجید ثمینی کی ملکیت ہے پر رات کے وقت پانچ کس مسلح نامعلوم ڈاکو آئے پٹرول پمپ عملہ کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بناکر نقدی 69 ہزار روپے اور گن مین سے گن لے کر فرار ہوگئے تھانہ پیرمحل پولیس نے اطلاع پر کاروائی شروع کردی دوکس نامعلوم ڈاکوئوں نے بائی پاس بھسی روڈ پر موٹرسائیکل سوار سے موٹرسائیکل چھین لی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آزادی عظیم نعمت ہے زندہ قومیں اپنی آزادی کے جشن شایان شان طریقہ سے مناتی ہے
پیرمحل ( نامہ نگار ) آزادی عظیم نعمت ہے زندہ قومیں اپنی آزادی کے جشن شایان شان طریقہ سے مناتی ہے ان خیالات کا اظہار جشن آزادی یوم پاکستان کے سلسلہ میں بیسٹ آف ننجا کراٹے سنٹر پیرمحل کے زیر اہتمام اقبال پارک پیرمحل میں پروقار جشن آزادی تقریب منعقدہ تقریب میں رانا محمد شفیق ورلڈ ہاکی چمپیئن اولمپیئن نے کھلاڑیوں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ قوم کو حقیقی خوشی اس وقت ہوگی جب ملک میں جاری موجودہ دہشت گردی کا خاتمہ ملک بحرانوں سے نجات حاصل کرکے امن سکون کا گہوارہ بنے گا انہوں نے کہا ملک دشمن عناصر پاکستان کی سلامتی کے درپے ہیں مگر پاکستان کے ستر ہ کروڑ عوام ملک دشمن عناصر کی ریشہ دوانیوں کو خاک میں ملاکر دم لیں گے تقریبمیں بیسٹ آف ننجا کراٹے سنٹر کے کھلاڑیوں نے ڈیمانسٹریشن پیش کی جس میں پاکستان آرمی پنجاب پولیس کے جوانوں اور بیسٹ آف ننجا کراٹے کے کھلاڑیوں نے کمانڈو مظاہرہ کیا رانا محمد شفیق سابق ہاکی اولمپیئن نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے پروگرام چیف آرگنائزر رانا محمد اشرف گرینڈ ننجا ماسٹر، نعیم اختر جانباز چیئرمین صدر پاکستان مزدور اتحاد یونین، ڈاکٹر مقصود شناور تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل شہر میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا امتحانی سنٹر بنایا جائے
پیرمحل ( نامہ نگار ) پیرمحل شہر میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا امتحانی سنٹر بنایا جائے تفصیل کے مطابق پیرمحل شہر جس کے ارد گرد چالیس سے زائد دیہات کے مکین آباد ہے دیہی آبادی کے زیادہ تر طلبہ طالبات وسائل کی کمی کے باعث علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے اپنی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے تحصیل سطح پر بڑے شہروں میں تو کالج اور سکولوں کی تعدا د موجود ہے مگر ان دیہات کے مکینوں کو دوردراز کا سفر طے کرکے اپنی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھنا پڑتا ہے جس وجہ سے طلبہ وطالبات اپنی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھنے کے بجائے مجبور تعلیم سے محروم ہوجاتے تھے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی بدولت ان دیہات کے مکینوں کا تعلیم حاصل کرنے کا خواب پورا ہوا مگر چالیس کلو میٹر کا طویل سفر طے کرکے انہیں کمالیہ جانا پڑتا ہے جوکہ طلبہ طالبات کے لیے تکلیف کا باعث ہے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی پالیسی کے مطابق تحصیل سطح پر امتحانی سنٹر بنایاجا تاہے پیرمحل کو تحصیل کا درجہ حاصل کیے ہوئے آٹھ ماہ کا عرصہ ہوچکا ہے مگر تحصیل پیرمحل میں علامہ اوپن یونیورسٹی کا امتحانی مرکز نہ بنایاجاسکا طلبہ طالبات او ر ان کے والدین نے چیئرمین، ریجنل ڈائریکٹر فیصل آباد علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے مطالبہ کیا کہ فی الفور پیرمحل شہر میں امتحانی سنٹر بنایاجائے تاکہ طلبہ طالبات اپنی تعلیم کے حصول کو ممکن بناسکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
علاقہ میں امن امان کی بحالی جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی میرا مشن ہے جرائم پیشہ گروہوں کے نیٹ ورک کو توڑ کر انہیں کیفر کردار تک پہنچانا میرا اولین مشن ہے
پیرمحل ( نامہ نگار ) علاقہ میں امن امان کی بحالی جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی میرا مشن ہے جرائم پیشہ گروہوں کے نیٹ ورک کو توڑ کر انہیں کیفر کردار تک پہنچانا میرا اولین مشن ہے ان خیالات کا اظہارمہر محمد سرفراز ایس ایچ اوتھانہ پیرمحل نے صحافیوں رانامحمد اشرف، ڈاکٹر مقصودا حمد شناور سے غیررسمی گفتگومیں کیا انہوںنے کہا کہ پولیس عوام کے جان ومال کی محافظ ہے جہاں پولیس جاگتی ہے جرائم پیشہ لوگ سوتے ہیں جہاں پولیس اپنے فرائض سے پہلوتہی کرتی ہے وہاں شہریوں کی زندگی اجیرن ہوکر رہ جاتی ہے تھانہ میں ٹائوٹ ازم شفارش کلچر، کا خاتمہ کرکے عوام کے لیے دروازے دن رات کھلے رکھے ہیں اگر کسی کو انصاف کی فراہمی میں تھانہ آنے میں رکاوٹ درپیش ہوتی ہے انصاف کی فراہمی کے لیے خود سائل کی دہلیز پر اپنا فرض سمجھ کر پہنچ جاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ چند دنوں کے اندر ہماری بہتر پلاننگ اور ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ کی رہنمائی سے مثبت نتائج برآمد ہونے کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی میں اہم پیش رفت ہوئی ہے انشاء اللہ عوامی تعاون سے جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لیے محدود وسائل کے باوجود موثر گشت اور ٹیم ورک کے تحت اپنا مشن جاری رکھتے ہوئے عوام کے مال جان کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان بین الاقوامی سازشوں کے چنگل میں ہے
پیرمحل ( نامہ نگار ) پاکستان بین الاقوامی سازشوں کے چنگل میں ہے امریکہ عالمی دہشتگرد ہے کسی کا دوست نہیں بن سکتا پاکستان کو ناکام ریاست قرار دے کر امریکی جارحیت اور بھارتی تسلط کا منصوبہ کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا بھارت نے پاکستان پر جارحیت کی تو اسے ایسا سبق سکھایا جائے گا کہ پاک سرزمین 1965کے جذبہ کے تحت بھارتیوں کا قبرستان بنے گی پاکستانی قوم عسکری قیادت کے شانہ بشانہ ملک کی سلامتی کے لیے ہردم تیار ہے ۔ان خیالات کا اظہار نعیم اخترجانباز صدرپاکستان لیبر یونین پیرمحل نے اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہا کہ اگر مسلسل 10 سال غریب افغان قوم امریکہ کا مقابلہ کر سکتی ہے تو ایٹمی طاقت سے مالا مال پاکستانی قوم جذبہ شہادت سے سرشار اپنے ملک کا دفاع کرنا جانتی ہے بھارت پاکستان کو دھمکیاں دینے کی بجائے1965کی جارحیت سے سبق سیکھے خطے میںمسلسل امریکہ اسرائیکل بھارت کی خفیہ اور کھلی فوجی جارحیت سے دہشت گردی سمیت دنیا میں بدامنی کا دور شروع ہوا جس پر ایشیاء میں ایسی آگ جلی جس میں لاکھوں افرا د لقمہ اجل بن چکے ہیں بھارت کے حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینا ہونگے اگر ان کی آنکھیں آج بھی نہ کھلی تو پھر روس کی طرح اس کے 28ٹکڑے ہونے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں بچاسکتی انہوں نے کہا پاکستان کے حکمرانوں کو ،سیاسی ، آئینی اور جمہوری رویوں کے ذریعے لوگوں کو بیدار اور منظم کر کے ہمیں نظام میں تبدیلی لانا ہوگی تاکہ ملک میں جاری بحرانوں سے نجات مل سکے۔