چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم کا استعفی منظور

Fakhruddin G Ibrahim

Fakhruddin G Ibrahim

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم کا استعفی منظور کر لیا گیا۔ قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا گیا۔ چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم نے اکتیس جولائی کو اپنے عہدے سے استعفی دیا تھا مگر آئینی پیچیدگیوں کے باعث ان کا استعفی منظور کرنے میں ڈیڑھ ماہ لگ گئے۔

وزارت پارلیمانی امور کے نوٹیفکیشن کے مطابق صدر نے بارہ اگست کو استعفی منظور کیا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے رجسٹرار سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 217 کے تحت قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کا تقرر کیا جائے۔