کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں پانی سپلائی کرنے والے سب بڑے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر سوئی گیس اور بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے شہر کو چار ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا پیدا ہوگیا ہے۔ دھابیجی پر سوئی گیس اور بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے کراچی کو چار ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا ہے۔ ایم ڈی واٹر بورڈ نے فرائض سے غفلت برتنے پر ریزیڈنٹ انجئیر عبدالرزاق مگسی کو فوری طور پر معطل کردیا ہے۔
واٹر بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کے ای ایس سی نے بارہ اگست کو دھابیجی کے کے تھری پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی مرمت کے لیے کام بند کرنے کا کہا تھا دوران مرمت کے ای ایس سی نے اچانک بجلی بند کردی اور پمپنگ اسٹیشن کے فیزفور کا مینی فولڈ دباو کی وجہ سے بند ہوگیا۔ واٹر بورڈ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کے ای ایس سی کی جانب سے اچانک بجلی بند کرنے سے دھابیجی کے چار پمپس تین دن سے بند ہیں۔